ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / یمنی فوج نے تعز میں باغیوں سے اہم فوجی کیمپ چھین لیا حوثی اور علی صالح ملیشیا کا اجتماعی فرار

یمنی فوج نے تعز میں باغیوں سے اہم فوجی کیمپ چھین لیا حوثی اور علی صالح ملیشیا کا اجتماعی فرار

Sun, 04 Jun 2017 14:42:31  SO Admin   S.O. News Service

صنعاء،3جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن کے وسطی شہر تعز میں آئینی حکومت کی وفادار فوج اور ملیشیا نے اہم پیش کرتے ہوئے شہر میں التشریفات فوجی کیمپ سے باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔ التشریفات کیمپ پرحکومتی فورسز کے دھاوے کے بعد حوثی ملیشیا اور علی صالح کے وفادار جنگجو اجتماعی طور پر بھاگ کھڑے ہوئے۔تعز میں یہ پیش رفت حالیہ ایام میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی کا اہم ثبوت ہے۔ عرب اتحادی فورسز کی معاونت سے حال ہی میں یمنی فوج نے تعز میں ری پبلیکن محل سمیت کئی دوسری اہم سرکاری عمارتوں کاکنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شہر کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع التشریفات کیمپ پر حکومتی فورسز نے اس وقت قبضہ کیا جب عرب اتحادی طیاروں نے بھی کیمپ پر بمباری کی۔ بمباری کے نتیجے میں متعدد باغی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے جب کہ بڑی تعداد میں باغی جنگجو فرار ہوئے ہیں۔
حکومت فورسز بے تعز میں التشریفات کیمپ پر قبضے کے بعد السوفیتیل، السلال اور الجعشاء پر بھی بمباری کی گئی۔ التشریفات اور دیگر مقامی قصبے تعز میں ری پبلیکن محل کے لیے سنگین خطرہ سمجھے جاتے تھے۔عسکری مبصرین کا کہنا ہے کہ تعز میں قصر جمہوری اور التشریفات کیمپ کو باغیوں سے چھڑانے کے بعد مشرقی تعز کا محاصرہ توڑنے کے لیے جنگ ایک نئی شکل اختیار کرگئی ہے۔ اس ضمن میں صنعاء اور عدن کے لیے تعز کے مرکزی سپلائی روٹ الحوبان پر حکومتی فورسز کے کنٹرول نے باغیوں کا گھیرا تنگ کرنے میں مدد کی ہے۔ جس کے بعد تعز میں میدان جنگ کی صورت حال تیزی کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہے۔
 


Share: